Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس: سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور

عدالت نے نیب گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا
شائع 01 نومبر 2022 09:55am
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ سلمان رفیق نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سعد رفیق وزیراعظم کے ساتھ چین کے دورے پر جارہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

احتساب عدالت نے سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو 17 نومبر کو طلب کرلیا ۔

PMLN

accountability court

lahore

Khuwaja Saad Rafique

khuwaja salman rafique

peragone housing society case