Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے عمران خان کی حکومت گرانے کا الزام پھر مسترد کردیا

غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں
شائع 01 نومبر 2022 08:32am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت گرانے کا الزام پھر مسترد کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پروپیگنڈا یا غلط اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے، جانتے ہیں کہ ابھی پاکستان میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی۔

نیڈپرائس کا مزید کہنا تھا کہ پرامن آئینی وجمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایسے مسائل پر تمام پارٹیز کے ساتھ بات چیت جاری رہتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں، ایک جمہوری اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔

پاکستان

imran khan

Washington

Ned Price

US State Department