Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو حادثہ

چئیرمین سینیٹ، مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں جارہے تھے
شائع 30 اکتوبر 2022 04:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی ہائیڈرالک سسٹم فیل ہونے وجہ سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

حادثے میں صادق سنجرانی محفوظ رہے اور ان کو دوسری گاڑی میں منتقل کردیا گیا۔

طلحٰہ محمود اور سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی اس وقت گاڑی میں صادق سنجرانی کے ساتھ تھے۔

چئیرمین سینیٹ، مولانا فضل الرحمان کے بھتیجوں کی شادی میں جارہے تھے۔

sadiq sinjrani

chairman senate

car accident