Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی

قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
شائع 30 اکتوبر 2022 03:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے پچھاڑدیا، قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ابتدا سے ہی قومی بولرز نےنیدرلینڈز کے بلے بازوں کو قابو میں رکھا ۔

نیدرلینڈز کی اننگز

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 91 رنز بناسکی، کولن ایکرمین نے سب سے زیادہ 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسکاٹ ایڈورڈز 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیفن مائیبرگ 6، میکس او ڈاؤڈ 8، ٹام کوپر 1، ٹم پرنگل 5، فریڈ کلاسن صفر جبکہ لوگن وین بیک نے 6 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونئیر نے 2 جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

نیدرلینڈ ز کی جانب سے دیے گئے 92رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان بابراعظم ایک بار پھر 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر محمد رضوان نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ فخر زمان 20 اور شان مسعود 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان،شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ جمعرات کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

cricket

پاکستان

ICC

Australia

Netherlands

T20 World Cup

perth