Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی سیاست اہم موڑ پر، عمران کے ساتھ صرف 3ہزار لوگ ہیں، خواجہ آصف

عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔
شائع 30 اکتوبر 2022 02:42pm
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف پریس کانفرنس کر رہے ہیں- اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف پریس کانفرنس کر رہے ہیں- اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست اہم موڑ پر آچکی ہے، نومبر سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے 12، 10 ہزار کے مجمعے کے ساتھ آغاز کیا اور مریدکے پہنچتے پہنچتے مجمع 3 ہزار کا رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، اہم تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کو آئین نے دیا ہے، پاک افواج نے اپنے خون سے قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اہم تعیناتی میں مشورہ دینے والے کون ہوتے ہیں؟ اہم تعیناتی میں عمران خان کاکوئی کردار نہیں، عمران خان سب کے سامنے ظاہر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر بھارت میں بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسی ہمارےدفاع کی فرنٹ لائن ہے۔

Khuwaja Asif

Federal Minister

Sialkot