Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیلئے 10 لاکھ تو کیا 10 ہزار لوگ بھی نہیں نکلے: عظمیٰ بخاری

لانگ مارچ کیلئےبندوقیں اور بارودجمع کیاجارہاہے۔
شائع 30 اکتوبر 2022 02:21pm
عظمیٰ بخاری (فوٹو:فائل)
عظمیٰ بخاری (فوٹو:فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے10لاکھ افراد کے نکلنے کا دعویٰ کیا تھا، لاہور کی عوام نے عمران خان کوجواب دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کے عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہوں، شاہدرہ نوازشریف کا گڑھ تھا اور گڑھ رہے گا، 10 لاکھ تو کیا 10 ہزار لوگ بھی لاہورسے نہیں نکلے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی بلیک میل کر رہے ہیں، لانگ مارچ سے قبل لوگوں سے حلف لیا گیا، لانگ مارچ کیلئےبندوقیں اور بارودجمع کیاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کےکان کھول کرسننےکاوقت آگیاہے، بھارت چاہتاہےکہ عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئے، پاکستان کی سیاست میں عمران خان کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کےانقلابی بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔

imran khan

lahore

uzma bukhari