Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ترجمان پنجاب حکومت

مسرت جمشید نے کہا کہ عوام کا سمندر امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گا
شائع 30 اکتوبر 2022 11:03am
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ، تصویر: فیس بک آفیشل
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ، تصویر: فیس بک آفیشل

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان کا ہر فرد امپورٹڈ حکومت سے نجات چاپتا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏امپورٹڈ حکومت افواہیں پھیلا کر اپنی گھبراہٹ چھپانا چاہ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،آج حقیقی آزادی مارچ‬ کے تیسرے دن کا سفر شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین عمران خان آج اپنے سفر کا آغاز مریدکے سے کریں گے، مارچ کے شرکاء سادھوکی، کامونکی، موڑ ایمن آباد سے ہوتے ہوئے گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ دن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ سفر کی کوشش کی جائے گی۔

مسرت جمشید نے کہا کہ عوام کا سمندر امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گا، مریم نواز کی سیاست نے ن لیگ کو پنجاب کے چوکوں، چوراہوں اور گلیوں میں دفن کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار دولت کے باوجود شریف فیملی اتنی پذیرائی حاصل نہیں کر سکی جتنی عمران خان کو لاہوریوں نے دی۔

imran khan

punjab

PTI long march 2022

Musarrat Jamshed Cheema