Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

کر م این اے 45 میں ضمنی انتخاب عمران خان نے جیت لیا

جے یو آئی کے ملک جمیل خان دوسرے نمبر پر رہے
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 01:21am
برقع پوش خاتون پولنگ اسٹیشن میں عام انتخابات کے دوران ہر ووٹ کاسٹ کر رہی ہے۔ تصویراے ایف پی/فائل
برقع پوش خاتون پولنگ اسٹیشن میں عام انتخابات کے دوران ہر ووٹ کاسٹ کر رہی ہے۔ تصویراے ایف پی/فائل

**قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی الیکشن اتوار کو منعقد ہوا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نصف شب کے قریب تک گنتی جاری رہی جس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن جیت لیا۔

این اے 45 کے تمام ولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 20748 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ جی یو آئی کے ملک جمیل خان 12718 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کرم کے حلقہ این اے 45 میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، ووٹرز نے پر امن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل، عمران خان کا ویڈیو پیغام

ضمنی الیکشن میں عمران خان سمیت کل 16 امیدوار مدمقابل تھے۔ اصل مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور جے یو آئی کے جمیل خان کے درمیان رہا۔ جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے ملک شیر بھی میدان میں تھے۔

پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے سیکریڑی الیکشن کمیشن عمر حمید خان صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں موجود رہے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد اور خیبر پختونخوا صوبائی دفتر میں کنٹرول روم قائم تھے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا بھی فیلڈ میں موجود رہے۔

کرم کے حلقہ این اے 45 میں کل 143پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ۔ جن میں سے 119 کو حساس جبکہ 24 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 349 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 87 ہزار 269 ہے۔

ڈی پی او کرم کے مطابق حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔، پولنگ سٹیشنز اور علاقے میں 2100 نفری تعینات کردی گئی۔

قیام امن کے لئے پولیس ، فرنٹیئر کور اور پاک فوج اپنے فرائض انجام دیتی رہیں۔۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے واضح احکامات ہیں، پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

این اے 45 کرم کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک فخر زمان خان کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دو بار نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

دوسری جماعتوں کا صفایا ہوگیا

پی ٹی ائی کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوںخواہ سے دوسری جماعتوں کا صفایا ہوگیا ہے۔

ٹوئٹر پر فواد نے کہاکہ ”خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا مکمل خاتمہ ہوگیا۔اکیلے عمران خان نے 54% ووٹ حوصلہ کیے، اب الیکشن کمیشن کے ممبران کس منہ سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کریں گے جنہوں نے ایک ھفتہ قبل عمران خان کو نااھل قرار دیا؟“

pti

ECP

اسلام آباد

imran khan

Polling

by-election

Kurram

NA 45