Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے مذاکرات سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد، صاف اور شفاف انتخابات ہوں، عمران خان
شائع 29 اکتوبر 2022 11:28pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مذاکرات کے حوالے خبروں کی تردید کردی۔

ایک ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ لاہور میں میری ملاقات کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، لانگ مارچ سے واپسی کی وجہ یہی تھی کہ لاہور قریب تھا، اسی لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ رات کو سفر نہیں کریں گے۔

عمران خان نے لکھا کہ صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد، صاف اور شفاف انتخابات ہوں اور اگر مذاکرات ہوں گے تو صرف اس ہی مطالبے پر ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے نہیں بلکہ طاقتور حلقوں سے بات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسد عمر کا مارچ کے شرکاء سے کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک اہم ملاقات کے لئے جانا پڑا ہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کل ساڑھے 11 بجے مُریدکے پہنچیں۔

imran khan

ٹویٹر

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PTI long march 2022