Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سربراہ طاقت ور حلقوں سے بات کر رہے ہیں، پرویز الٰہی

جو مذاکرات چل رہے ہیں اب الیکشن کی تاریخ پر ایک کامیابی کی کرن نظر آئی ہے، پرویز الٰہی
شائع 29 اکتوبر 2022 11:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے مذاکرات نہیں کر رہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے مذاکرات نہیں کر رہے ہیں، وہ وہیں مذاکرات کر رہے ہیں، ’جتھوں گل مکدی اے‘ اور حکومت نے بعد میں ان ہی سے رابطہ کر کے بات کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ساتھ ساتھ جو مذاکرات چل رہے ہیں اب الیکشن کی تاریخ پر ایک کامیابی کی کرن نظر آئی ہے۔

جب پرویزالٰہی سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو پھر ڈی جی آئی ایس آئی کو پریس کانفرنس کی ضرورت کیوں پیش آئی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کوئی بات نہیں کریں گے۔

جب صحافی نے سوال پوچھا کہ موجودہ لانگ مارچ کا تعلق آرمی چیف کی تعیناتی سے بھی ہے تو اس کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یہ بہت ’چوچا‘ سا سوال ہے۔ یا پھر یہ کہیں کہ آپ ہمیں بہت بھولا سمجھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے وقت پر انتخابات کرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک پلیٹ فارم پر جمع ہی تب ہوئی ہے کہ انتخابات ایک سال بعد ہوں گے۔

cm punjab

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

PTI long march 2022