Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر رکھنے والوں کیلئے بری خبر، ’جلد سستا ہونے والا ہے‘

اسٹیٹ بینک کے دفتر میں ایکسچینج کمپنیوں کا اہم اجلاس
شائع 29 اکتوبر 2022 10:36pm

ڈالر کا ذخیرہ کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے، ڈالر جلد سستا ہونے والا ہے۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایکسچینج کمپنیز کا اہم اجلاس اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفترکراچی میں ہوا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اس حوالے سے پراچہ ایکسچینج کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ظفر پراچہ نے بتایا کہ ایکسچینج کمپنز نے اجلاس میں اہم تجاویز وزیر خزانہ کو دی ہیں۔

ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا کہ امپورٹ کو ایکسپورٹ کے ساتھ لنک کردیا جائے، اگر ایک لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوں تو اس کے بدلے دو لاکھ ڈالر کا امپورٹ کلئیر کیا جائے۔

مزید یہ کہ کمرشل امپوٹرز کو کوئی اجازت نہ دے جائے، اجناس اور صنعتی ضرورت کی امپورٹ کی اجازت دی جائے۔

ظفر پراچہ کے مطابق وزیر خزانہ کو یہ بھی تجویز دی گئی کہ ایکسچینج کمپنیز کو ایکسپورٹ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، ترسیلات زر کو بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔

ظفر پراچہ نے کہا کہ ڈالر کی دوبارہ اسمگلنگ کرنے والوں اور بلاجواز ڈالر کی خریداری کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ نےمعاملات جلد بہتر ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ جلد ڈالر کمزور اور روپیہ تگڑا ہوتا نظر آئے گا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلا فوکس معاشی صورتحال کو بہتر کرنا ہے، جس کے بعد دیگر مسائل پر بھی فوکس ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے دور میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی تھی، اپنے پچھلے دور میں ڈالر جو کنٹرول میں رکھا تھا

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پچھلے دؤر میں شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں تھا۔

ڈالر

State Bank Of pakistan

exchange rates

Exchange Companies