Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ شکستوں کے بعد گرین کی نظریں نیدر لینڈز پر مرکوز

کوشش ہوگی کہ گروپ ٹیبل کے بقیہ تینوں میچزمیں کامیابی حاصل کریں، قومی فاسٹ بولر
شائع 29 اکتوبر 2022 08:16pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد قومی ٹیم ایونٹ کی پہلی جیت کے لئے پُر عزم۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں کل پرتھ اسٹیڈیم میں جلوا گو ہوں گی، میچ کا میدان پاکستانی وقت کے مطابق دن بارے سجے گا۔

میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم نے آج واکا اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، نوجوان بلے باز حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

اس ضمن میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ہارث رؤف کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز سمیت ایونٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ گروپ ٹیبل کے بقیہ تینوں میچزمیں کامیابی حاصل کرسکیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا پرتھ میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر ٹیم جیتنے کے لئے آئی ہے، ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو بھی ہرایا جاسکتا ہے، ان کے بولرز کا سامنے کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں سنسی خیز مقابلے کے چار وکتوں سے بھارت جب کہ زمبابوے سے ایک رن سے شکست ہو چکی ہے۔

babar azam

PCB

Haris Rauf

T20 WORLD CUP 2022

perth

Pak vs Netherlands