Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن، 8 دہشتگرد گرفتار

ملزمان سے 26 فٹ سیفٹی وائر، آٹھ ڈیٹونیٹرز، ممنوعہ مواد اور اسلحہ بھی برآمد۔
شائع 29 اکتوبر 2022 05:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو لاہور اور دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 1835 گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ملزمان سے 26 فٹ سیفٹی وائر، آٹھ ڈیٹونیٹرز، ممنوعہ مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد نور جہد کو لاہور اور طلحٰہ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، جبکہ انس خان کو گوجرانوالا اور منظور سرفراز کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔

احسان اللہ انمی ایک ملزم کو راولپنڈی سے جبکہ صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج ہیں جن کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سات روز کے دوران سی ٹی ڈی نے 387 کومبنگ آپریشن کئے ہیں، جن میں 145 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 76 مقدمات درج کئے گئے۔

punjab

CTD