Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں کوچ اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

کوچ میں تبلیغی جماعت کےافرادسوارتھے، ریسکیو
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 09:38am
تصویر گوگل میپ
تصویر گوگل میپ

بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔

حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی، ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا، جہاں پرکئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں 2 افرادجاں بحق،18زخمی ہیں جبکہ کوچ میں تبلیغی جماعت کے افراد سوارتھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چناب نگر سے تبلیغی جماعت پر مشتمل کوچ آرہی تھی جو کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔

KPK

Road Accident