Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی اور ن لیگ آمنے سامنے

پولیس نے کہا حملہ ن لیگ نے شروع کیا''
شائع 29 اکتوبر 2022 12:01am

لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سپورٹرز آمنے سامنے آگئے۔

دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس دوران پولیس نے شایان نامی نوجوان کو حراست میں لیا لیکن کچھ دیر بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔

بعد ازاں مذکورہ نوجوان شایان علی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ”مجھے گرفتار نہیں کیا گیا تھا، پولیس نے کہا حملہ ن لیگ نے شروع کیا! انصاف زندہ باد! شریف مافیا پھر ناکام!“

pti

PMLN

Avenfield Apartments

Scuffle