Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

’عمران خان نے آرمی چیف کو رشوت دینے کی کوشش کی‘

'عمران خان کے خلاف رشوت کا کیس بنے گا'
شائع 28 اکتوبر 2022 11:55pm
Exclusive Interview of Javed Chaudhry | Imran Khan Long March | Rubaroo with Shaukat Paracha

سینئیر صحافی اور تجزیہ نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپنے خلاف عدم اعتماد کو روکنے کے عوض آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کرکے انہیں باقاعدہ رشوت دینے کی کوشش ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں میزبان اور سینئیر اینکر شوکت پراچہ سے گفتگو میں جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سیدھی سیدھی رشوت ہے۔

جاوید چوہدری نے کہا کہ “یہ رشوت ہے کہ ”ایک سرکاری افسر جو ایک ادارے کا ہیڈ ہے آپ اس کو ایکسٹینشن (توسیع) کے نام پر برائب (رشوت) کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو میرا خیال ہے ایک بہت سنگین جرم ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو میں آپ کو پہلے ہی بتا رہا ہوں کہ برائب کا کیس بنے گا ان کے خلاف۔ کیونکہ اب تو ادارے نے ہائیسٹ لیول پر اوپنلی پوری دنیا کے سامنے یہ کہا ہے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ لین دین کرنے کی کوشش کی تھی جس کو ریجیکٹ کردیا تھا جنرل باجوہ صاحب نے۔“

imran khan

rubaroo

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

Bribe

Shaukat Paracha

javed Chaudhry