Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

سپریم کورٹ بار انتخابات: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عابد زبیری نے میدان مار لیا

سال 2022-23 کیلئے الیکشن ہوئے۔
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 08:01pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار عابد زبیری نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات جیت لیے ہیں۔

صدر کے عہدے کیلئے میدان میں اترے حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ عابد شاہد زبیری نے 251 ووٹ حاصل کئے، جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید 227 ووٹ حاصل کر پائے۔

سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں 592 ووٹوں میں سے 435 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے فوکل پرسن بیریسٹر حسان نیازی نے عابد زبیری کی جیت کو ن لیگی وکلاء کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا۔

آج ہونے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات موجودہ سیاسی حالات میں انتہائی اہم قرار دئے گئے تھے۔

آزاد لائرز گروپ جسے ”عاصمہ گروپ“ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ایڈووکیٹ خالد جاوید کو ایس سی بی اے کے صدر کے عہدے کے لیے میدان میں اتارا۔ جبکہ پروفیشنل لائرز گروپ المعروف ”حامد خان گروپ“ نے اسی عہدے کے لیے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نامزد کیا۔ دونوں امیدواروں کا تعلق سندھ سے ہے۔

تمام بڑی سیاسی جماعتیں خصوصاً پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایس سی بی اے کے انتخابات میں گہری دلچسپی رکھی۔ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ایڈوکیٹ زبیری کی حمایت اپنے امیدوار کے طور پر کی۔

پاکستان

Supreme Court of Pakistan

Bar Association