Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ گالا ویک ہے‘

عمران خان پورا توشہ خان کھا گیا ہے۔
شائع 28 اکتوبر 2022 04:32pm
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب، آج نیوز
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب، آج نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ گالا ویک ہے، لانگ مارچ پر پنجاب حکومت کے رسورسز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پورا توشہ خان کھا گیا ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب آئے گا، الیکشن کیمشن نے عمران خان صرف ایک دفعہ کے لیے نااہل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو باہر بھیجنے والا سلمان اقبال تھا، سلمان اقبال تحقیقات میں آکر شریک ہو، قانونی طریقے سے مارچ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو جہاں پر مسئلہ ہوا وفاقی حکومت براہ راست مداخلت کرے گی۔

PMLN

Faisalabad

talal chaudhry