Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ افغانستان...
شائع 28 اکتوبر 2022 01:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان سپر12 مرحلے کا اہم میچ آسٹریلیا کے شہر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جانا تھا ۔

میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا اور بارش کی وجہ سے امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آئرلینڈ اور افغانستان کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ سری لنکا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان 2،2 پوائںٹس کے ساتھ تیسرے، چوتھے،پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور افغان ٹیم کو ایک پوائنٹ ملا تھا جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب آئر لینڈ کی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

میلبرن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

afghanistan

cricket

ICC

Australia

T20 World Cup

MELBOURNE

ireland