Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سچ چارماہ پہلے بول دیا جاتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی، جاوید لطیف

بہت کچھ جانتے ہیں لیکن چپ ہیں، وفاقی وزیر
شائع 28 اکتوبر 2022 01:12pm
اسکرین گریب، پی ٹی وی
اسکرین گریب، پی ٹی وی

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بہت دیر سے سچ بولا گیا، اگر یہ سچ چارماہ پہلے بول دیا جاتا تو شاید آج یہ حالت نہ ہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا ارشد شریف کے قاتلوں اورسہولت کاروں کو کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم سے ارشد شریف قتل کیس میں عمران خان اور فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت کچھ جانتے لیکن چپ ہیں، بتائیں گے کون لاشیں دیکھنا چاہتا ہے، مزید کہا اگر یہ سچ چار ماہ قبل بول دیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اگر لانگ مارچ صرف ایک جلسے تک ہوتا، تو اور بات تھی لیکن یہ لاشیں گرانے آرہے ہیں، حکومت اور اداروں نے نمنٹے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

PMLN

imran khan

faisal vawda

arshad sharif

Mian Javed Latif