Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اپنی رہائش گاہ سے لبرٹی چوک پہنچ گئے

عمران خان خصوصی کنٹینر میں سفر کریں گے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 03:57pm
چیئرمین عمران خان مارچ کے شرکاء  سے خطاب کر رہے ہیں، اسکرین گریب (پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ)
چیئرمین عمران خان مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں، اسکرین گریب (پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے لئے اپنی رہائش گاہ سے لبرٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین عمران خان لاہور سے شروع ہونے والی لانگ مارچ کی قیادت کرر ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکورٹی کلیئرنس کے باعث عمران خان کو تاخیر ہوئی۔

پی ٹی آئی نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے، جیمرز کے باعث صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد روانگی کے لئے تیارہے جبکہ کارکن لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہوگئے۔

لبرٹی چوک لاہور پرتحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد مارچ میں شریک خواتین کو متحرک کررہی ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع ہو رہا ہے، قوم باہر نکلے گی، اللہ کی مہربانی سے لانگ مارچ ضرور کامیاب ہوگا۔

عمران خان خصوصی کنٹینر میں سفر کریں گے، پہلے روز آزادی چوک میں لانگ مارچ کا پڑاؤ ہوگا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے مزید حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کرتے ہوئے آگے چلیں گے، آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے، آئندہ جمعہ کو آزادی مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔

pti

imran khan

PTI workers

PTI long march 2022