Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن کی کرسٹینا اور میاں چنوں کے اعظم کی دوستی سے شادی تک کا سفر

دُلہن کرسٹینا نے اسلام قبول کرکے اپنا نام ایمان فاطمہ رکھا
شائع 28 اکتوبر 2022 12:56pm
اسکرین گریب، آج نیوز
اسکرین گریب، آج نیوز

خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں فیس بک کی دوستی محبت اور پھر شادی تک پہنچ گئی۔

میاں چنوں کے رہائشی محمد اعظم سے لندن میں رہنے والی رومانیہ کی نژاد کرسٹینا کی ڈیڑھ سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

محمد اعظم نے کرسٹینا کو پہلے اسلام قبول کروایا اور پھر ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے وعدوں کو وفاء کرنے کیلئے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

دونوں کی شادی پر لڑکے کہ اہلخانہ ہوئے بے حد خوش، دوست احباب اور رشتے داروں کی طرف مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد اعظم نے بتایا ڈیڑھ سال قبل فرینڈ ریکوسٹ سے شروع ہونیوالی محبت آج مل گئی اور دونوں بہت خوش ہیں۔ دُلہن کرسٹینا جس نے اسلام قبول کرکے اپنا نام ایمان فاطمہ رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور اُنہیں اُس کی محبت مل گئی پاکستان اورپاکستانی لوگ بہت اچھے ہیں۔

london

پاکستان

Khanewal