Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لاہورکی فضا خطرناک حد تک غیر صحتمند قرار

کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پرآگیا
شائع 28 اکتوبر 2022 10:31am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظرائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور صف اول پرآگیا جبکہ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔

لاہور کی فضا خطرناک حد تک غیر صحت مند قراردی جاچکی ہے، فضا میں آلودہ زرات کی مقدار411 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 162پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے، 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے۔

اس کے علاوہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے،301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

karachi

lahore

air quality index