Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ: سندھ پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو واپس بلوانے کی درخواست

درخواست میں وفاقی، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا
شائع 28 اکتوبر 2022 10:48am
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے بھیجے گئے پولیس کے 6 ہزار اہلکاروں کو اسلام آباد سے واپس بُلانے کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس کے اہلکاروں اسلام آباد بھیجنے کے خلاف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وفاق ، سندھ حکومت اور آئی جی کو 6 ہزار اہلکار واپس بلانے کے احکامات دیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے، صوبہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی اشد ضرورت ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی موجودگی ضروری ہے۔

درخواست میں حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

pti

imran khan

Haleem Adil Sheikh

Sindh Police

Sindh High Court

PTI long march 2022