Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ: عمران خان کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات

لانگ مارچ سے متعلق اہم ہدایات جاری
شائع 28 اکتوبر 2022 08:53am
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسدعمر، شاہ محمود، شہبازگل، شبلی فراز، اسلم اقبال اور حسان نیازی موجود تھے۔

عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔

ملاقات میں لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے تدارک پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں شرکاء کی حفاظت کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی۔

pti

imran khan

lahore

pti leaders

PTI long march 2022