Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امپورٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کردی: وزیراعلیٰ پنجاب

نااہل حکومت عوام کے سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی۔
شائع 27 اکتوبر 2022 07:24pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے، نااہل حکومت عوام کے سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت گوجرانوالہ اورساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال، حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے، قوم عمران خان کے ساتھ ہے، نااہل حکومت عوام کے سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی۔

وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندو ں کو عوامی مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی کیلئے فنڈز کی فراہمی اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کیلئے متعلقہ امور کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ