Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے مارچ سے پہلے ویڈیو بیان جاری کردیا

'تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے'
شائع 27 اکتوبر 2022 07:10pm
Imran Khan’s video message about long march | Unseen video | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کل 11 بجے میں لبرٹی چوک سے اپنی حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، میں چاہتا ہوں آپ سب اس میں شامل ہوں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاست کیلئے تحریک نہیں، نہ ہی یہ ذاتی مفادات کیلئے ہے اور نہ حکومت کو گرانے کیلئے، یہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنے کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان میں ہم نے انگریزوں سے آزادی لی، اس کے بعد یہ حقیقی آزادی کی تحریک اتنی ہی بڑی تحریک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد ہے کہ اس ملک میں جو فیصلے ہوں وہ ملک کے اندر ہوں، کوئی بیرونی ملک کے پتلے ہمارے فیصلے نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اور دوسری چیز انصاف ہو، قانون کے سامنے سب برابر ہوں، انصاف لے کے اس ملک کے اندر خوشحالی لائی جائے کیونکہ انصاف کے بعد ہی خوشحالی آتی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ جو قبضہ کر کے بیٹھا ہوا ہے جو ہر وقت چوری کرتا ہے اور اپنے آپ کو این آر او دے دیتا ہے، ان سے آزادی کیلئے یہ تحریک ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہم صبح نکلیں گے 11 بجے اور یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی، جب تک ہم ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے، اور وہ تب ہوگا جب عوام فیصلہ کرے گی صاف اور شفاف الیکشن سے کس کو اس ملک کی قیادت کرنی چاہیے، یہ نہیں کہ باہر سے سازش ہو اور اندر بیٹھے ہوئے غدار ان کے ساتھ مل کر حکومت گرا کر پتلے اوپر بٹھا دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہ ملک چاہتے ہیں جس کی قائداعظم نے جدوجہد کی، ہم وہ ملک چاہتے ہیں جو علامہ اقبال کا خواب تھا۔

pti

پاکستان

imran khan