Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی میں زلزلہ: فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری، بنیادی رکنیت معطل

فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتا، اسد عمر
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2022 09:16am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے نتیجے میں پارٹی رہنما بدھ کو حیران رہ گئےاور ان کے بیان کو پی ٹی آئی لانگ مارچ سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ پارٹی سیکریٹری جنرل اسد عمر کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد فیصل ووڈا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر فواد چوہری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل کی بات سمجھ نہیں آئی، ان کی پریس کانفرنس میں کوئی ربط نہیں تھا۔

علی زیدی نے کہا کہ فیصل ووڈا کا بیان پی ٹی آئی لانگ مارچ سبوتاژ کرنے کی کوشش تھا۔

اعجاز چوہدری نے ایک بیان میں فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واوڈا نے پی ٹی آئی کا پرچم چھوڑ کر بوٹ پالش کی، انہوں نے اپنے بیان سے پاکستان کے عوام کو تکلیف پہنچائی، لہٰذا ان کے ایک ایک الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ حماد اظہر نے بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے ردِ عمل میں کہا حیرت ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے واوڈا کی پریس کانفرنس دکھائی، پی ٹی وی تو کسی پی ٹی آئی کے رہنما کی پریس کانفرنس نہیں دکھاتا۔

شوکاز نوٹس

دوسری جانب پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتا، سندھ کے پارٹی صدر کو فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات عمران خان کی ایماء پر دے دی گئی ہیں۔

کچھ دیر بعد سندھ سے پارٹی رہنما علی زیدی نے فیصل ووڈا کو دیا گیا شوکاز نوٹس ٹوئیٹ کردیا۔

شوکاز نوٹس میں فیصل ووڈا سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی قواعد کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں دو روز کے اندر اندر جواب دینا ہوگا اور اس وقت تک کے لیے ان کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

اس ضمن میں مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے نامعقول پریس کانفرنس کی ہے، سازشی پروپیگنڈا شکوک و شہبات پیدا کرنے کے لئے کیا گیا۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل

عمر چیمہ نے کہا کہ واوڈا کے پیچھے جو عناصر ہیں انکی پوری تاریخ ہے، انہیں خود بھی نہیں معلوم تھا کہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں، البتہ ہم لانگ مارچ کے دوران لوگوں کی جان و مال کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ سے تعلق مثبت، پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا، فیصل واوڈا

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کو خونی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ لوگ مارچ کو جواز بنا کر خون خرابہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

فیصل نے ارشد شریف قتل کی سازش کے اہم کرداروں کو بھی بے نقاب کرنے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کو قتل کرایا گیا ہے جنہیں گاڑی کے اندر سے گولی ماری گئی۔

imran khan

press conference

faisal vawda

arshad sharif death

arshad sharif

politics Oct 26

PTI long march 2022