Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

وزیراعلی پنجاب اور عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہوئی
شائع 26 اکتوبر 2022 07:25pm
فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر
فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پریوز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اسلم اقبال اور فواد چوہدری شریک ہوئے۔

ملاقات میں مونس الٰہی، عمر سرفراز چیمہ سمیت مسرت جمشید چیمہ اور اعجاز شاہ نے بھی شرکت کی جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلی پنجاب اور عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال سمیت پنجاب کے انتظامی معاملات اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PTI long march 2022