Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قاتل وہ ہیں جنہوں نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا: علی زیدی

لانگ مارچ پُر امن ہوگا، یہ ہمارا آئینی حق ہے
شائع 26 اکتوبر 2022 06:54pm
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی زیدی کا کہنا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے قاتل وہ ہیں جنہوں نے اسے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید کے ساتھ پیپلز پارٹی بھی شہید ہوگئی، سندھ میں اس وقت ڈاکو کا راج ہے، دو نمبر کام ایسا نہیں جو آصف زرداری اور ان کے غنڈوں نے نہ کیا ہو۔

علی زیدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے گھٹیا بیان دیا، یہ کرمنلز ہیں، ارشد شریف شہید کی تحقیقات میں سب سامنے آ جائے گا، ایک ماں کا دوسرا بیٹا شہید ہوا جو کہتی ہیں کہ ان کو چھوڑنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف کے قاتل وہ ہیں جنہوں نے اسے کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور جنہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ پُر امن ہوگا، ہم امن پسند لوگ ہیں اور پُر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

imran khan

lahore

arshad sharif death

PTI long march 2022