Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ممنوعہ فنڈنگ: عدالت نے ایف آئی اے کو حامد زمان کی گرفتاری سے روک دیا

ایف آئی اے کو مبشر احمد اور طارق شفیع کی گرفتاری سے بھی روک دیا گیا
شائع 26 اکتوبر 2022 06:10pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو ممنوعہ گنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

بنکنگ جرائم عدالت لاہور کے جج اسلم گوندل نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم حامد زمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ ملزمان پر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام غلط ہے، تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے، ملزم مبشر احمد اور طارق شفیع شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، لہٰذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی 2 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مبشر احمد اور طارق شفیع کی گرفتاری سے روک دیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس وحید خان نے پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کراچی کو 3 نومبر تک حامد زمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ کراچی ایف آئی اے نے درخواستگزار کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نامزد کر دیا ہے، اسلام آباد ایف آئی اے کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت جب کہ ایف آئی اے لاہور کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

pti

FIA

lahore

foreign funding case

Hamid zaman