Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، آئرلینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست

بارش کے باعث انگلینڈ نے 14.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنائے
شائع 26 اکتوبر 2022 03:32pm
انگلینڈ بمقابلہ آئرلینڈ
انگلینڈ بمقابلہ آئرلینڈ

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنزسے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے 8ویں میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 19.2 اوورز میں 157 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

آئرش کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں لورکان ٹکر 34، کرٹس کیمفر 17، پال اسٹرلنگ 14 اور گیرتھ ڈیلانی نے 12 رنز بنائے۔

انگینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن نے 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ لینڈ کے 158رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 14.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنائے ، بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا اور پھر میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ختم کردیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 ، ڈیوڈ ملان 35، ہیری بروک 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ میلبرن میں اگلا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھلا جانا ہے۔

cricket

England

ICC

Australia

T20 World Cup

MELBOURNE

ireland