Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتوار تک فیصلہ ہو جائے گا، عمران خان

سوشل میڈیا کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 05:37pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا لانگ مارچ پاکستان کی سب بڑی آزادی کی تحریک ہوگی۔

سابق وزیراعظم جو جمعہ کو لاہور سے مارچ شروع کرکے اس سے اگلے جمعہ یعنی چار نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں نے کہاکہ صرف میں نہیں آپ سب لوگ پاکستان کو بچائیں گے، اتوار تک فیصلہ ہوجائے گا۔

عمران خان نے بدھ کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کیا اور کارکنوں سے حلف بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی غلاموں، چوروں کو ملک پر مسلط ہونے نہیں دیں گے، اعظم سواتی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوکٹھڑے میں کھڑا کریں گے۔

عمران خان نے کہاکہ سوشل میڈیا کے بچوں کو اٹھایا جارہے۔ ملک کی تاریخ کا سب بڑا عوام کا سمندر حقیقی آزادی لائے گا۔ میں سیالکوٹ جارہاہوں گا یا سیالکوٹ میرے پاس آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا ڈاکو ملک کا وزیراعظم بن کر بیٹھا ہے، چھوٹے چور جیل جاتے ہیں بڑے ڈاکو نہیں جاتے ہیں۔

انہوں نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف نے حق کے لئے جان قربان کی اور قوم ارشد شریف کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طالب علموں نے ظالموں کے خلاف آوازبلند کرنی ہے، ہم چوروں کا مقابلہ کریں گے اورشکست دیں گے۔

imran khan

punjab

Sialkot