Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نااہلی کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور

الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
شائع 26 اکتوبر 2022 12:52pm
عمران خان
عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیئے گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی۔

عمران خان کےنمائندے نوید انجم نے اٹارنی جنرل کے ذریعے بائیومیٹرک کی تصدیق کردی اور بطور ایم این اےعہدے سے ہٹانے کا آرڈربھی چیلنج کردیا ۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا حکم کالعدم قراردے۔

عمران خان کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، این اے 95 سے نااہل 21 اکتوبر کو کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو گئی۔

اس سے قبل سے پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔

بیرسٹرگوہرنے رجسٹرارآفس کے اعتراضات دور کرکے دوبارہ پٹیشن دائرکی۔

عدالت نے عمران خان کو پٹیشن پراعتراضات دور کرنے اور تصدیق شدہ کاپی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

disqualify case