Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سمیت سندھ کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیومہم جاری

رواں سال پاکستان میں پولیو کے 20 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں
شائع 26 اکتوبر 2022 10:47am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

کراچی سمیت سندھ کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیومہم کے دوران 21 اضلاع میں 67 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

سندھ بھرمیں گذشتہ دوز سے انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں اب تک 10فیصد سے زائد ہدف مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مہم 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر فارپولیو کے مطابق اگست 2022 میں کراچی کے علاقے ملیر کے گٹرکے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔

جس کی وجہ سے ستمبر میں اضافی پولیو مہم چلائی گئی، جبکہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 20 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ ہونے والے تمام کیسز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اورمہم میں 17 ہزار 8 سو 59 پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

sindh

Polio Virus

Anti Polio Campaign