Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آلودگی کی عالمی فہرست میں لاہور پہلے نمبرپر، کراچی میں بھی زندگی اجیرن

شہریوں کا کہنا ہے حکومتی اقدامات دکھائی نہیں دیتے درخت لگانا ضروری ہیں
شائع 26 اکتوبر 2022 10:38am
تصویر: یوٹیوب
تصویر: یوٹیوب

لاہورمیں گردوغباراوردھویں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے جبکہ آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہورپہلے نمبرپرآگیا ۔

آلودہ شہروں کی عالمی رینکنگ میں لاہور آج پہلے نمبر پر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 340 ریکارڈ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں بھی شہر کے ائیر کوالٹی انڈیکس کو کم نہیں کر پا رہیں۔

گھروں سے باہر دفاتر یا اسکول و کالج جانے والے آلودگی سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی پریشان ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے حکومتی اقدامات دکھائی نہیں دیتے اور درخت لگانا بے حد ضروری ہیں۔

کراچی کی آلودگی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

کراچی آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے جس کے باعث اُدھڑی سڑکیں، دھول مٹی، گرد آلود فضاء کے باعث شہری بھی مشکلات میں پھنس چکے ہیں۔

کراچی میں گردو غبار ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ جگہ جگہ کنسٹرکشن، ترقیاتی کام بھی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔

اس کےعلاوہ گاڑیوں کا دھواں کاربن مونو اکسائڈ کا باعث بنتا ہے اور شہر میں بکنے والا فیول کا معیار بھی غیر مناسب ہے۔

خیال رہے ائیر کوالٹی انڈیکس کا تعین فضاء میں مختلف گیسوں اور موجود ذرات کے تناسب کو جانچ کر کیا جاتا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس فضائی آلودگی میں موجود کیمیائی گیسز، اور ذرات کی مقدار ناپنے کا معیار ہے۔

lahore

air quality index

Karachi Pollution