Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 روزگذرجانے کے بعد بھی طالبعلم تاحال لاپتہ

دونوں طالبعلم اسکول سے واپسی پرلاپتہ ہوئے
شائع 26 اکتوبر 2022 09:24am
تصویر: یوٹیوب
تصویر: یوٹیوب

شجاع آباد کےعلاقے بستی خیر پور سے مبینہ طور پر دو لڑکے 8 روز قبل اسکول سے واپسی پر لاپتہ ہوگئے تھے، جنہیں تاحال پولیس بازیاب نہیں کراسکی۔

اہل خانہ کے بیان کے مطابق 8 روز قبل بستی خیرپور کے رہائشی اسکول سے واپسی پر لا پتہ ہونے والے دونوں طالب علم 15 سالہ مزمل اور 16 سالہ عالیان کا سراغ نا مل سکا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس کو اطلاع دی گئی، تو تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دونوں طالب علموں کے مبینہ اغواء کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔

اس کے علاوہ 8 روز گزرنے کے باوجود بھی تھانہ سٹی پولیس لا پتہ ہونے والے دونوں لڑکوں کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی۔

دوسری جانب اہل خانہ نے بچوں کی بازیابی کے لیے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور مبینہ اغواء ہونے والے بچوں کی بازیابی کا پر زور مطالبہ کیا۔

cm punjab

Punjab police

Child Kidnap

Shujaabad