Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل اسٹیڈیم کا نام بدل کر کرکٹ ایرینا رکھ دیا گیا

اسٹیڈیم کے نام کے حقوق کیلئے پانچ سالہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں
شائع 25 اکتوبر 2022 08:09pm
فوٹو — پاکستان کرکٹ بورڈ
فوٹو — پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام نیشنل کرکٹ ایرینا میں تبدیل کردیا۔

پی سی بی اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام بدل کر نیشنل بینک کرکٹ ایرینا رکھنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ایک بیان میں کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی اور نیشنل بینک آف پاکستان نے ملک کے سب سے مشہور ٹیسٹ وینیوز میں سے ایک، نیشنل اسٹیڈیم کے نام کے حقوق کے لیے پانچ سالہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں اور اب یہ مقام نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے نام سے جانا جائے گا۔

مفاہمت کی یادداشت کے مطابق نیشنل بینک کو کھیل کے میدان سے باہر مقام کا نام اور نشان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس ضمن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کو پی سی بی فیملی میں واپس شمولیت پر خیر مقدم کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ماضی میں بھی بورڈ کو سپورٹ کیا۔

PCB

karachi

MoU

national stadium

ramiz raja