Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا

بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔
شائع 25 اکتوبر 2022 05:58pm
فوٹو(ٹوئٹر، الیکشن کمیشن)
فوٹو(ٹوئٹر، الیکشن کمیشن)

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں مقامی حکومتوں کیلئے مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع کی تمام یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں میں پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی۔

جبکہ ضلع کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور میونسپل کمیٹی حرمزئی ضلع پشین میں پولنگ نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں(خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم ) کے انتخابات کے شیڈول جاری کیا گیا ہے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7 سے 9 نومبر تک وصول کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 نومبر کو جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 15 سے 17 نومبر تک داخل کی جاسکیں گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان اور حتمی فہرست 25 نومبر کو جاری ہوگی۔

local bodies election

ECP

بلوچستان