Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لاہور: برقع پوش شوٹر نے کیبل آپریٹر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

فائرنگ کی زد میں آ کر زین نامی نوجوان زخمی بھی ہوا۔
شائع 25 اکتوبر 2022 05:04pm

لاہور میں برقع پوش شوٹر نے اپنے بھائی کے قتل کیس کی پیروی کرنے والے کیبل آپریٹر کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے شاد باغ میں نامعلوم برقع پوش شوٹر نے کیبل آپریٹر مقتول علی بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقتول اپنے بھائی فیصل کے قتل کیس میں مدعی تھا، واقعہ کی موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں بیٹھے تین افراد پر نامعلوم برقع پوش شوٹرز نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اسی دوران مقتول کا ساتھی دفتر کے اندر سے پستول لیکر نکلا لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر زین نامی نوجوان زخمی بھی ہوا۔

دوسری جانب پولیس اور فرانزک ٹیمز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

firing

lahore

Shooter