Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت

ایڈووکیٹ جنرل کو نہیں پتہ کہ 2 سال بعد اپیل دائر کردی ہے
شائع 25 اکتوبر 2022 03:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور پرویزخٹک کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیلوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ مجھے فائل ہی کل ملی ہے، تیاری کے لئے مہلت دی جائے۔

جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ اپیلیں تو مقررہ وقت گزرنے کے بعد دائر کی گئیں، حکومت تبدیل ہوئی تو آپ نے بریت کے خلاف اپیلیں دائر کردیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل کو نہیں پتہ کہ 2 سال بعد اپیل دائر کردی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ جو پراسیکیوٹر تھے انہوں نے فیصلے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا، جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ کیا اپیل تاخیر سے دائر کرنے کے لئے یہ جواز کافی ہے؟ ۔

بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف دھرنوں کے دوران31 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور دیگر کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت درخواستیں منظور کی تھیں۔

وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے بریت کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں۔

Islamabad High Court

parliment attack case