Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اثاثہ جات کیس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست دائر

حمزہ شہباز کو کمر کے مہروں کی تکلیف ہے، وکیل
شائع 25 اکتوبر 2022 10:38am
حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کےرہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں دائر کی اور کہا کہ حمزہ شہباز کو کمر کے مہروں کی تکلیف ہے، ڈاکٹر نے حمزہ شہباز کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے، عدالتوں میں دھکم پیل کے باعث درد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

PMLN

accountability court

lahore

Hamza Shehbaz