Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق

لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 01:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ کوٹ ادو میں تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر ڈکیتی کرکے جانے والے ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب میں سڑک کنارے کھڑے 3 بچوں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے 3بچےجاں بحق ہوگئے جبکہ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکو تھانہ صدر کی حدود سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے۔

موٹر سائیکل ڈکیتی میں قتل ہونے والے 3 بچوں کی نماز جنازہ ادا

دوسری جانب کوٹ ادو میں موٹر سائیکل ڈکیتی میں قتل ہونے والے 3 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

2 بچوں کی جنازہ میونسپل اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔

نمازِ جنازہ میں پولیس اور سیاسی قائدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد اور طلباء نے بھی شرکت کی ، اس کے علاوہ ڈی پی او احمد نواز شاہ نے بھی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی اور لواحقین کو دلاسہ بھی دیا۔

اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی تو دوسری طرف سوگ میں پورا شہر بند رہا جبکہ بار کونسل میں بھی ہڑتال رہی۔

عوام نے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

ڈی پی او کوٹ ادو احمد نواز شاہ نے ورثاء کو 24 گھنٹے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

firing

robbers

punjab

Kids

kot addu