Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کی وفات پر کسی کو سیاست کا حق نہیں پہنچتا، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات کی صحافی ارشد شریف کے گھر آمد
شائع 24 اکتوبر 2022 03:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کی وفات پر کسی کو سیاست کا حق نہیں پہنچتا۔

مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب سینئر صحافی ارشد شریف کے گھر پہنچیں اور مرحوم کے ورثاء سے اظہارتعزیت کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافی ارشدشریف کی وفات کاواقعہ افسوسناک ہے،اس موقع پر کسی کوسیاست کاحق نہیں پہنچتا،وزیراعظم نےوزارت داخلہ اورخارجہ کوتحقیقات کاکہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنرسردخانےمیں موجودہیں،وزیراعظم نےارشد شریف کی میت کی جلد واپسی کے لئے ہدایت دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےارشدشریف کی والدہ سےخودبات کی ہے۔

وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ کینیاحکومت کی جانب سےتحقیقاتی رپورٹ آنا ضروری ہے،ارشد شریف کی وفات سے متعلق کینیا کی طرف سےجومعلومات آئیں گی میڈیاکوبتایاجائےگا،واقعے کی تفصیلات آنے تک بات نہیں کروں گی۔

PMLN

Marriyum Aurangzeb

senior journalist

arshad sharif death

arshad sharif