Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

صدرمیں ڈینٹل کلینک پرفائرنگ کا سہولت کارساتھی سمیت گرفتار

گرفتارمبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022 02:55pm
CTD operation on Moach Goth Hub Road | Dental clinic shooting accomplice was arrested | Aaj News

سی ٹی ڈی نے مبینہ ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے صدرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا سہولت کارساتھی سمیت گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتارملزمان کا ایک اور ساتھی احمد خشک پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے اور گرفتارمبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں موٹرسائیکل سوار ساتھی اور سہولت کار شامل ہیں۔

مظہر مشوانی نے کہا کہ واقعے کے وقت نبیل احمد موٹرسائیکل پر سوار تھا ملزمان نے ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرکے غیر ملکی شخص کو قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ڈینٹل کلینک پر ہونے والے مقدمے میں باضابطہ گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، جو ملیر قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا، جس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال کی جانے والی پستول بھی برآمد ہوئی تھی۔

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم فائرنگ کے واقعے میں چینی نژاد پاکستانی ڈاکٹر ہلاک اور چینی نژاد پاکستانی مرد اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان

Karachi Crime

Karachi Firing