Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کی اہلیہ کا سیاستدانوں اور میڈیا کو اہم پیغام

ارشد شریف حال ہی میں پاکستان چھوڑ کر گئے تھے
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022 03:29pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ارشد شریف کی اہلیہ نے ٹوئٹرکی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے مرحوم شوہر کی آخری تصویر سوشل سائٹ سے ہٹا دیں۔

جویریہ صدیقی نے پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارے گھر میں کیمروں کے ساتھ آنے والے سیاست دانوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حال ہی میں پاکستان چھوڑ کر جانے والے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے۔

تاہم آج صبح کینیا سے جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق ارشد شریف کو شناخت میں غلطی پر نیروبی ہائی وے پر پولیس نے گولی ماری۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف کینیا میں پولیس کی گولی کا نشانہ بنے

نیروبی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ مگادی ہائی وے پر چیکنگ جاری تھی کہ ارشد شریف کی گاڑی کے ڈرائیور نے مبینہ طور ناکہ توڑا، جس پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی جو ارشد شریف کے سر میں لگی۔

پاکستان

senior journalist

arshad sharif