Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے دلہن کو قتل کردیا

لڑکے نے خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی
شائع 24 اکتوبر 2022 01:28pm
تصویر: کینوا
تصویر: کینوا

بہاولپور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے دلہن اور خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

بہاولپورکی تحصیل حاصل پور میں 29 سالہ نبیل نامی لڑکے نے پسند کی شادی نہ ہونے پر21 سالہ لڑکی کو اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب لڑکی دلہن بنی اپنی بارات کے انتظار میں تھی۔

لڑکی کو مارنے کے بعد لڑکے نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

نبیل نامی لڑکے کا تعلق لاہور سے ہے اور اپنی ماموں زاد کزن کو پسند کرتا تھا تاہم رشتہ نہ ہونے پر لاہور سے حاصل پور لڑکی کی شادی میں شرکت کے لئے آیا تھا۔

پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا لیکن لواحقین نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

murder case

punjab

bahawalpur