Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سرکاری دورے پرآج سعودی عرب روانہ ہوں گے

سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے
شائع 24 اکتوبر 2022 08:45am
تصویر: ٹوئٹرر
تصویر: ٹوئٹرر

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرآج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور منگل کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

 تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

شہبازشریف منگل کی شام کو مکہ مکرمہ پہنچیں گے اورعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔

Saudia Arabia

Shehbaz Sharif

Saudi Crown Prince

Mohammad Bin Salman