افغان سرزمین سے پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ، لانس حوالدار شہید
افغان سرزمین سے پاکستانی فوجی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لانس حوالدار وقار علی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان کی ملٹری چیک پوسٹ پرفائرنگ کی جس کا بھرپورجواب دیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس حوالدار وقارعلی شہید ہوگئے، 32 سالہ شہید کا تعلق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی سرزمین باربار پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہورہی ہے جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے اور افغان حکام پر زوردیتا آیا ہے کہ بارڈر منیجمنٹ کے لئے موثراقدامات کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
Comments are closed on this story.