Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’پاکستان کو نئے کپتان کی ضرورت ہے‘

'یہ جارحانہ کپتانی نہیں کرسکتا'
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2022 07:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دینے کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی تعریف کی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہت زبردست کوشش کی ٹیم پاکستان، زبردست گیم تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی پاکستان ٹیم کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک نئے کپتان کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی اُس گیند کا قصّہ، جس نے ایک شہزادے کی جان لی

اپنے ٹوئٹر بیان میں شہباز گل نے کہا کہ بابر بہترین بلے باز ہے لیکن جارحانہ کپتانی نہیں کرسکتا ، اسی وجہ سے پاکستان میچ ہار جاتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آج کا پاکستان بھارت میچ انتہائی سنسی خیز رہا، پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میچ سے گرین شرٹس کوبہت کچھ سیکھنے کوملاہوگا، قومی ٹیم کواگلے میچ کیلئے بھرپورتیارکرنی چاہئے۔

Tweet

PM Shehbaz Sharif

Pak VS India T20